اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj Flight Bihar: بہار کے عازمین حج کی پہلی پرواز 17 جون کو کولکاتا سے شروع ہوگی

اس مرتبہ بہار کے عازمین کرام کولکاتا سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گے۔ 17 جون کو کولکاتا سے پہلی فلائٹ حجاج کرام کو لیکر پرواز کرے گی اور یہ عمل 3 جولائی تک چلے گا، اس مرتبہ بہار سے 23 سو 67 عازمین، حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے Bihar Haj Committee۔

Haj Flight Bihar
Haj Flight Bihar

By

Published : May 24, 2022, 7:22 PM IST

پٹنہ: بہار ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے بہار کے عازمین کے لئے تمام تر تیاری مکمل کر لی گئی ہے، مرکزی حج ہاؤس سے بہار کے عازمین کے لئے فلائٹ کی تاریخ بھی مل گئی ہے، 17 جون کو کولکاتا سے پہلی فلائٹ حجاج کرام کو لیکر پرواز کرے گی اور یہ عمل 3 جولائی تک چلے گا، اس مرتبہ بہار سے 23 سو 67 عازمین، حج کے لیے سعودی عرب Saudi Arab روانہ ہوں گے جو گزشتہ کئی سالوں کے مقابلے کم ہے مگر اس بار سعودی حکومت نے کورونا کو دھیان میں رکھتے ہوئے تمام ممالک کا حج کوٹا کم کیا ہے، ہندوستان حج کمیٹی سے بھی بہار کا کوٹا کم ہوا، کووڈ کے مدنظر رکھتے ہیں اس بار بہار کے عازمین حج کی پرواز گیا کی جگہ کولکاتا بنایا گیا ہے Flight of Hajj pilgrims from Bihar will start from Kolkata۔

ویڈیو دیکھیے۔

یہ جانکاری بہار حج کمیٹی کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر محمد راشد حسین Mohammad Rashid Husssain Bihar Haj Committee نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے عازمین حج کے لیے کولکاتا میں ہماری باضابطہ ٹیم موجود ہوگی، جس سے یہاں کے عازمین کو پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا، ساتھ ہی جن عازمین حج کو کولکاتا Kolkata میں ہی پاسپورٹ، بریسلیٹ و دیگر ضروری چیزیں فراہم کی جائیں گی، جن عازمین نے فارم میں اپنا پتہ دیا ہے بیگ و حج کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی چیزیں ان کے پتے پر پہنچ جائے گی، اس کے لئے عازمین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:



راشد حسین نے کہا کہ کچھ لوگوں میں یہ بھرم پیدا ہو گیا ہے کہ اب حج کے لیے مسلسل کولکاتا کا سفر کرنا پڑے گا یا پھر 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگ حج نہیں کر سکیں گے، ان علم کے لیے واضح کر دوں کہ یہ صرف کووڈ کے پیش نظر مرکزی حج کمیٹی نے یہ فیصلہ لیا ہے، آنے والے دنوں میں ماحول سازگار ہو جائے گا تو پھر حسب معمول بہار سے ہی سیدھے حجاج کرام حج کے لیے پرواز کریں گے اور 65 سال سے زائد عمر کے لوگ بھی حج کر سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details