اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: کورونا مثبت مریض ملنے پر پورا گاؤں ریڈ زون قرار - کورونا مثبت مریض ملنے سے پورا گاؤں ریڈ زون قرار

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کورونا وبا کو لے کر خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ بھبھوا اور چین پور بلاک کے بعد درگاؤتی بلاک کے خامی دورا گاٶں میں بھی کورونا کے مثبت مریض ملنے سے ضلع انتظامیہ نے پورے گاؤں کو سیل کر ریڈ زون قرار دیا ہے۔

the entire village was declared a red zone after receiving a positive corona patient in kaimur bihar
کورونا مثبت مریض ملنے سے پورا گاؤں ریڈ زون قرار

By

Published : Apr 27, 2020, 8:27 PM IST

اس واقعہ کے بعد پورے گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ 32 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران اکثر گاؤں کی گلیوں اور چوراہوں پر خاموشی دیکھی جا سکتی ہے۔ حالات یہ ہے کہ خامی دورا گاؤں میں انسان تو انسان جانور تک دکھائی نہیں پڑ رہے ہیں۔ جس لاک ڈاؤن کی پیروی شروع میں ہونی چاہیے تھی وہاں اب ہو رہا ہے۔

کورونا مثبت مریض ملنے پر پورا گاؤں ریڈ زون قرار

مثبت مریض کی پہچان ہونے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم کے علاوہ کیمور کے ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری، کیمور کے ایس پی دلنواز احمد، انومنڈل افسر موہنیاں شیو کمار راٶت، انومنڈل پولیس افسر رگھوناتھ پرساد، سول سرجن ارون کمار تیواری خامی دورا گاؤں پہنچ کر حالات کا جاٸزہ لیا۔ ساتھ ہی گاؤں کو چاروں طرف سے سیل کرکے ہر گھر کے فرد کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔


کیمور کے ایس پی دلنواز احمد نے عوامی نماٸندگان سے بھی بات چٕیت کی۔ ساتھ ہی گاؤں کی صاف صفائی اور دیگر انتظامات کا بھی جاٸزہ لیا۔ لاک ڈاؤن کو پوری طرح سے نافذ کرانے اور ریڈ زون کی خلاف ورزی نہ کرنے کی بھی ہدایات دی۔

بتا دیں کہ کورونا مثبت مریض پہلے ضلع کے چین پور میں سات اور ایک بھبھوا شہر میں پائے گئے تھے۔ لیکن محکمہ صحت پٹنہ کی دوسری رپورٹ میں چھ اور مثبت مریض کا نام سامنے آیا تھا۔ جس میں ایک مریض درگاؤتی بلاک کے خامی دورا گاؤں کی رہنے والی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details