بہار میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ پٹنہ سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پٹنہ کے وارڈ نمبر 32 مشرقی رام کرشنا نگر میں واقع این ٹی پی سی کالونی میں ایک 45 سالہ شخص کی کورونا سے موت ہوگئی۔ مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ ایسی میں مقتول کی 8 سالہ بیٹی والد کے جسم سے لپٹ کر دو دن گزار دی۔
یہ سارا معاملہ ہے
8 سالہ معصوم کو کیا پتہ تھا کہ اس کے باپ اس دنیا سے چلا گیا ہے۔ بچی اپنے والد سے عام دنوں کی طرح بات کر رہی تھی۔ ساری رات والد کی نعش کے ساتھ لپٹ کر سوئی رہیں۔ جب وہ صبح اٹھی تو اس نے ایک بسکٹ کھائی اور اپنے والد کے موبائل پر ویڈیو گیم کھیلنے لگی۔ تھوڑی دیر میں والد کے دوست نے فون کیا اور پوچھا کہ اس کا والد کہاں ہے؟ لڑکی نے بتایا کہ باپ سو رہے ہیں۔ اس پر دوست نے ویڈیو کال کی اور لڑکی سے والد کی طرف موبائل کیمرا گھومانے کو کہا تو معلوم ہوا کہ معصوم کے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ انتظامیہ کو واقعہ سے آگاہ کرنے کے باوجود مدد میں بہت دیر کردی۔