بہارکےضلع گیا کےدیہاتوں میں ای ٹی وی بھارت کی خبر کے بعدلاک ڈاون کے نفاذ پر سختی کی جارہی ہے۔
بی ڈی او کی ہدایت پر غیر ضروری طور پر کھلنے والی دکانوں پر کاروائی کی جارہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر کا اثر، لاک ڈاون کا سختی سےنفاذ گیا کے امام گنج کے بلاک افسر جے کشن نے ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر کے بعد کہا ہے کہ ان کے علاقے میں پوری طرح سے لاک ڈاون کے نفاذ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ جہاں پر خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوتی ہے وہاں پولیس اوربلاک کی ٹیم پہنچ کر کاروائی بھی کرتی ہے۔
لاک ڈاون کے پوری طرح سے نفاذ کے لیے کئی ٹیمیں بھی بنی ہوئی ہیں۔ تھانہ انچارج، سرکل انسپکٹر ،سی ای او، اور دیگر افسران فیلڈ پرجائزہ بھی لیتے ہیں۔
کورونا کی کڑی کو توڑنے کے لیے کسی طرح کی بھی بے احتیاطی برداشت نہیں کی جائے گی. جن علاقوں میں کورونا ٹیسٹ رپورٹ زیادہ مثبت آئی تھیں۔ ان علاقوں میں کنٹینٹ مینٹ زون بھی بنایا گیا ہے۔
ابھی فی الحال دو کنٹینٹ مینٹ زون ہیں۔ انہوں نے امام گنج بلاک علاقے میں کورونا کے کیسز میں کمی کی بھی بات کہی اور بتایا کہ پہلے کی بنسبت حالات اب بہتر ہیں۔ جانچ کے دائرہ کو بھی بڑھایا گیا ہے۔
باہر سے آنے والوں کے ٹیسٹ پربی ڈی او نے کہا کہ جو سڑک کے راستے آتے ہیں ان کی جانچ کے لیے شیرگھاٹی کے آمس میں کیمپ بنا ہوا ہے۔ جبکہ جو دوسری ریاستوں سے ٹرینوں سے آتے ہیں ان کی جانچ گیا ریلوے اسٹیشن پر ہی ہوتی ہے۔ جبکہ کوئی کسی وجہ سے جانچ کے لیے چھوٹ جاتا ہے تو اس کی جانچ کا انتظام امام گنج سی ایچ سی، رانی گنج ہیلتھ سینٹر پر کی گئی ہے۔ کسی کے آنے کی اطلاع موصول ہوتی ہے تو ان سے جانچ کرانے کو کہاجاتا ہے۔
انہوں نے کہا ویکسینیشن کا بھی کام تیزی سے ہورہا ہے، کہیں کسی چیزکی لاپروائی نہیں ہورہی ہے. چونکہ یہ علاقہ جھارکھنڈ کی سرحد سے متصل ہے تو آنے جانے والوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے لیکن اس پر روک لگانے کی کوشش جاری ہے۔ جو ضرورت کے مطابق آتے ہیں انہیں کو آنے کی اجازت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے امام گنج بلاک کے جائزہ کے دوران پایا تھا کہ لاک ڈاون کا بہتر ڈھنگ سے نفاذ نہیں ہوا جس کی خبر اہتمام کے ساتھ شائع کی گئی تھی۔ جس کے بعد بی ڈی او نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے لاک ڈاون کو سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔