گیا:بہار میں کالج ملازمین حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہیں۔ طلباء کا یونیورسٹی میں معمول کے مطابق کام کاج ہونے اور سیشن کے ساتھ، امتحان کو وقت پر کرنے کا مطالبہ ہے جبکہ کالجوں کے ملازمین نے گزشتہ کئی برسوں سے زیر التوا 13 نکاتی مطالبے کو پورا کرنے کی مانگ کی ہے جس میں تنخواہوں پر نظر ثانی، یومیہ اجرت پر ڈیوٹی کرنے والوں کی اجرت پر نظر ثانی کا مطالبہ، ساتویں پے کمیشن کا ایریئل دینے کا مطالبہ شامل ہے۔Magadh University Employees Demand Pending
مگدھ یونیورسٹی کے ماتحت واحد اقلیتی کالج مرزا غالب کالج ملازمین یونین کے رہنماء ڈاکٹر سہیل احمد نے کہا کہ سب سے زیادہ اقلیتی کالجوں کے ملازمین حکومت کی ناانصافی کا شکار ہورہے ہیں۔ کیونکہ اقلیتی کالج کے ملازمین اے سی پی کے زمرے میں شامل نہیں کیے گئے ہیں جبکہ غیر اقلیتی اداروں کو اسکا فائدہ ملنے لگا ہے۔
اقلیتی کالج کے اسٹاف حکومت کے نوٹیفکیشن کے منتظر ہیں۔ سہیل احمد نے کہا کہ اپنے تیرہ نکاتی مطالبات کو لیکر متعدد مرتبہ وزرا اور متعلقہ محکمہ کو میمورنڈم دیا جاچکاہے تاہم حکومت اور اس کے ماتحت اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ اس سلسلے میں ضلع گیا غیر تدریسی ملازمین یونین کے صدر ممتاز قریشی نے کہا کہ مگدھ یونیورسیٹی میں وائس چانسلر، رجسٹرار، ایف او سمیت جتنے بڑے عہدے ہیں۔ ان سب پر مستقل طور پرلوگ بحال نہیں ہیں۔