اردو

urdu

ETV Bharat / state

Brick Manufacturers Association دربھنگہ میں برک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

دربھنگہ برک مینوفیکچررزایسو سی ایشن نے آٹھ نکاتی مطالبات جس میں جی ایس ٹی میں چھ گنا اضافہ اورلال اینٹوں پرپابندی کے خلاف یک روزہ دھرنا و مظاہرہ کیا۔The Brick Manufacturers Association

دربھنگہ برک مینوفیکچررزایسوسی ایشن کامظاہرہ
دربھنگہ برک مینوفیکچررزایسوسی ایشن کامظاہرہ

By

Published : Sep 9, 2022, 12:41 PM IST

بہار کے دربھنگہ ضلع برک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے جمعرات کے روز دربھنگہ کے ضلع ہیڈ کوارٹر میں جی ایس ٹی کو ایک فیصد سے 06 فیصد بڑھانے اور سرکاری کاموں میں لال اینٹوں پر پابندی ہٹانے کے لئے احتجاجی دھرنا دیا۔ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی طرف سے جی ایس ٹی میں من مانی طریقے سے اضافہ اور لال اینٹوں پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا گیا،اس کے علاوہ کوئلے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے اینٹوں کے بھٹہ چلانے والوں کو درپیش مسائل کا سامنا کرناپڑرہاہے۔The Brick Manufacturers Association Staged A One Day Protest

دربھنگہ برک مینوفیکچررزایسوسی ایشن کامظاہرہ

یہ بھی پڑھیں:Nitish Kumar to be PM Candidate نتیش کُمار وزیراعظم عہدے کے امیدوار ہوں گے

مظاہرین نے کوئلے کی خریداری پر سبسڈی دینے بھی کا مطالبہ کیا۔ دربھنگہ کے لہریاسرائے میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے سکریٹری پروفیسر عامر باسط نے کہا کہ اگر حکومت کی طرف سے آٹھ نکاتی مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو 10 ستمبر تک اینٹوں کے کارخانہ مالکان کی جانب سے غیر معینہ مدت کے لئے احتجاج کیا جائے گا۔جبکہ 12 سے 17 ستمبر تک اینٹوں بکری پر پابندی رہے گا۔برک یونین کے ممبران نے کہاکہ مرکزی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے کاروبار مشکل ہوتاجارہاہے۔ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details