اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور میں لڑکا توہم پرستی کا شکار - urdu news

سائنس اور ٹکنالوجی کے اس دور میں آج بھی لوگ توہم پرستی کا شکار ہے۔ سانپ کانٹنے کے بعد جھاڑ پھونک والے اوجها کے پاس چکر لگانے لگے۔

کیمورمیں توہم پرستی میں لڑکے کی جان گئی
کیمورمیں توہم پرستی میں لڑکے کی جان گئی

By

Published : Jul 3, 2021, 6:55 PM IST

بہار کےضلع کیمور کے رام پور بلاک کے مجھے یاؤں گاوں میں سو رہے لڑکے کو سانپ نے کاٹ لیا۔ اس کے بعد گھر کے لوگ ایک اوجھا کے پاس جھاڑ پھونک کرایا۔ جب حالات میں سدھار نہیں ہوا تو بحبھو ا کے صدر اسپتال لایاگیا۔

جہاں اسکا طبّی علاج کرانے کے بعد پھر جھاڑ پھونک کرایا گیا۔جس کے بعد اس کی موت ہو گئی۔ذرائع کے مطابق سانپ کاٹنے کا شکار لڑکا 14 سالہ لکی کمار ہے۔

کل رات کھانا کھا کر سونے چلا گیا۔ رات میں ہی سانپ نے اسے ڈس لیا۔ لکی نے سانپ کاٹنے کی بات اپنے اہل خانہ کو بتائی لیکن باپ نے مچّھر کاٹنا سمجھ کر سونے کو کہا۔ لڑکے نے یہ بات اپنی ماں کو بتایاکہ کندھے اور پیٹھ پر سانپ نے کاٹ دیا ہے۔

لکی کی بےچینی کو دیکھتے ہوئے باپ نے پڑوسیوں کی مدد سے بکھار باندھ میں ایک جھاڑ پھونک والے اوجها کے یہاں لے گیا۔ جہاں فوری طور پر لڑکے کو سکون ملنے پر واپس گھر لایا گیا۔

گھر آنے کے کچھ دیر کے بعد حالت اور خراب ہونے پر دوبارہ اسی اوجھا کے پاس لے گئے لیکن حالات میں سدھار نا ہوتا دیکھ کر گھر کے لوگ دون پور دوسرے جھاڑ پھونک والے کےپاس لیے گیے۔

وہاں بھی حالات میں سدھار نہیں ہونے پر پڑہوتی موضع تیسرے اوجھا کے پاس لے گئے۔ پڑہوتی کے او جھا نے حالت کو نازک دیکھتے ہوئے علاج سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں:

کیمور: ٹیکنالوجی کے دور میں توہم پرستی

اس کے بعد مایوس کن حالت میں بھبھوا صدر اسپتال لیے گئے۔جہاں پرائمری طبّی علاج کے بعد بھی حالات میں سدھار نہیں ہونے پر گھر والے پھر پہلے والے اوجھا کے پاس لے گئے تب راستے میں ہی لڑکے کی موت ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details