ریاست بہار کے ضلع کھگڑیا کے بیلدور تھانہ علاقے سے پولیس نے پیر کے روز ایک نوجوان کی لاش برآمد کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'مقامی لوگوں سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر تیلیہار گاؤں میں بائسی تالاب کے نزدیک ایک نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
کھگڑیا میں نوجوان کی لاش برآمد - The body of an unknown youth was recovered
کھگڑیا کے بیلدور تھانہ علاقے میں آج صبح ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

کھگڑیا میں نوجوان کی لاش برآمد
کھگڑیا میں نوجوان کی لاش برآمد
نوجوان کا گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ متوفی کی عمر تقریباً 28 برس ہے اور اس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 'لاش پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے اور پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔