اردو

urdu

ETV Bharat / state

نتیش کمار کو دکھایا گیا کالا جھنڈا

بہار کے ضلع ارریہ دورہ پر آئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ارریہ کالج کے پاس چند نوجوانوں نے کالا جھنڈا دکھایا اور نتیش کمار واپس جاؤ کے نعرے لگائے۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار

By

Published : Jan 6, 2020, 8:30 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں سماجی کارکن راحل احمد، راغب عالم، تنویر عالم وغیرہ نے نتیش کمار کے قافلے کو ارریہ کالج سے قبل آر ایس موڑ کے پاس روکنے کی کوشش کی، تاہم ضلع انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے جانے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ وہاں سے گزر گئے۔

نتیش کمار کو دکھایا گیا کالا جھنڈا

اطلاعات کے مطابق پولس نے ان لڑکوں کو گرفت میں لے کر کچھ دیر بعد چھوڑ دیا۔
فون سے رابطہ کیے جانے کے بعد راحل احمد نے بتایا کہ این آر سی و این پی آر کی مخالفت میں وزیر اعلیٰ کو کالا جھنڈا دکھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار عوام کو دھوکا دے رہے ہیں اور اپنی کرسی کے لیے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

راحل احمد نے کہا کہ این آر سی اور این پی آر پر نتیش کمار کی خاموشی سے صاف اشارہ ملتا ہے کہ وہ پوری طرح سے بی جے پی کے ساتھ ہیں، اگر نتیش کمار مسلم مخالف کام کر رہے ہیں تو پھر انہیں کھل کر سامنے آکر کرنا چاہے۔

راحل نے کہا کہ ہم لوگ بھارتی ہیں اور مرتے دم تک اپنے حق کے لیے لڑتے رہیں گے اور کسی طرح کے کاغذات نہیں دکھائیں گے۔

راحل احمد نے کہا کہ اب اس ضلع میں جو بھی این آر سی و سی اے اے کی حمایت کرنے والا رہنما آئے گا، ان سب کو جمہوری حق کے تحت مخالفت کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details