اردو

urdu

By

Published : Nov 26, 2019, 7:50 AM IST

ETV Bharat / state

کیمور میں حالات کشیدہ بچا

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے موہنیاں میں چلتی گاڑی میں نابالغ طالبہ کے ساتھ اجتماعی آبرو ریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

کیمور کے موہنیا علاقے میں حالات کشیدہ؟
کیمور کے موہنیا علاقے میں حالات کشیدہ؟

کیمور میں ایک نابالغ طالبہ کو گاڑی میں لفٹ دینے کے بعد چلتی گاڑی میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

کیمور کے موہنیا علاقے میں حالات کشیدہ؟

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام گنج کے چند لڑکوں نے لفٹ دینے کے بہانے ایک نابالغ طالبہ کو اپنی گاڑی میں بٹھایا اور چلتی گاڑی میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کر کے اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ خبر ذرائع ابلاغ تک پہنچی، جس کے بعد لوگوں کو واقعہ کا علم ہوا اور مقامی افراد نے ہنگامہ کرکےسڑکوں کو جام کے ساتھ گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔

وہیں دیر شام موہنیا کے ڈاک بنگلہ میں شانتی سمیتی کی میٹنگ بلائی گئی اور کچھ شرپسندوں نے اس واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی لیکن پولیس کی بر وقت کارروائی سے ماحول کشیدگی رخ اختیار کرنے سے قبل حالات پر قابو پا لیا گیا۔

وہیں بتایا جا رہا ہے کہ کیمور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس واردات میں ملوث چار میں سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں موہنیا ایس ڈی پی او رگھو ناتھ پرساد اور بھبھوا ایس ڈی پی او اجے پرساد نے کسی بھی طرح کی پوسٹ سوشل میڈیا پر نہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details