تلنگانہ کے سیفٹی اینڈ چائلڈ ونگ سائبرآباد پولیس کی جانب سے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ان 6 بچوں کو مختلف مقامات سے بچایا گیا ہے۔ ویمن اینڈ چائلڈ سیفٹی ونگ نے اس خصوص میں اپنے ٹوئیٹر ہینڈل کے ذریعہ تفصیلات اور تصویر کو بھی پوسٹ کیا۔
ایک تصویر میں مادھاپور اور شادنگر سے بچائے گئے بچوں کو دکھایا گیا ہے تاہم ان کے چہرے بلر کردیئے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے حالیہ چند دنوں سے آپریشن اسمائل چلایا جارہا ہے، جس کے تحت بھیک مانگنے والے، بچہ مزدوری کرنے والے اور بندھوا مزدور بچوں کے ساتھ ساتھ مختلف کارخانوں اور یونٹس میں کام کرنے والے بچوں کو بچانے کا کام کیا جارہا ہے۔