ریاست بہار میں حزب اختلاف کے رہنما تیجشوی یادو نے آج پریس کانفرنس کے ذریعے بیروزگاری کے معاملے پر موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ راسٹریہ جنتا دل کی جانب سے گزشتہ دنوں بے روزگاری پورٹل بنایا تھا۔ جس میں اب تک 9 لاکھ 47 ہزار 334 بے روزگار نوجوانوں نے اپنے بایو ڈاٹا کے ساتھ اندراج کیا ہے، وہیں مسڈ کال سے 13 لاکھ 11 ہزار 626 نوجوانوں نے اندراج کیا ہے۔ مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 58 ہزار نوجوانوں نے بے روزگار پورٹل پر اپنا اندراج کیا ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو نوجوانوں کے روزگار اور پلائن کی کوئی فکر نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست میں بے روزگاری میں شدید اضافہ ہوا ہے جس سے نوجوان پریشان ہیں۔