ریاست بہار میں حزب مخالف پارٹی کے رہنما تیجسوی یادو نے رام جنم بھومی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، لیکن ملک کے تمام مندر مسجد گوردوارے سبھی اپنے ہیں ۔
تیجسوی یادو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا کیا خیرمقدم - یونیورسیٹی کالج اور اسکول پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ایودھیا معاملے میں کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ سیاستدانوں کو اب یونیورسیٹی کالج اور اسکول پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
تیجسوی یادو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا کیا خیرمقدم
انہوں نے نام لیے بغیر سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا کہ سیاستدانوں کو اب خاص طور پر یونیورسٹی ، کالج اور اسکول پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،حانکہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گا ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے مکمل طور بابری مسجد پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔