اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہر ہر مودی نہیں یہ بڑ بڑ اور گڑ بڑ مودی ہیں: تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نیتیش کمار کی سخت الفاظ میں نکتہ چینی کی۔

تیجسوی یادو

By

Published : Apr 17, 2019, 3:07 AM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ 'بی جے پی والے کہتے تھے ہر ہر مودی گھر گھر مودی، اچھے دن آئیں گے تو یہ ہر ہر مودی نہیں یہ بڑ بڑ اور گر بڑ مودی ہیں۔'

تیجسوی یادو

دربھنگہ کے بہادر پور تحصیل میں عظیم اتحاد اور اپنی پارٹی کے امیدوار عبدالباری صدیقی کے لیے منعقد ایک انتخابی جلسے میں تیجسوی یادو نے کہا کہ مودی 15 کروڑ روزگار کو کھا گئے۔ بی جے پی والے کہتے تھے ہر ہر مودی گھر گھر مودی اچھے دن آئیں گے تو یہ ہر ہر مودی نہیں یہ گر بڑ مودی بڑ بڑ مودی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بولتے ہیں ہم چوکیدار ہیں لیکن یہ سب عوام جانتی ہے کہ چوکیدار نہیں چور ہیں۔ سب کو پتا ہے اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ چوکیدار ہیں تو ملک اور بہار اور دربھنگہ کی عوام تھانیدار ہے۔

وہیں دوسری طرف تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ نیتیس کمار کو پلٹو چاچا کے نام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں شراب بندی نہیں ہے بلکہ 200 کا بوتل 1500 میں مل رہا ہے۔ چاچا کی ملی بھگت ہے شراب مافیا سے سراب بندی سے ان کی پارٹی کے فنڈز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی جیب بھر رہی ہے وہ گھوٹالے باج ہیں ڈرپوک ہیں چور ہیں اس لئے بی جے پی میں چلے گئے بی جے پی میں جو بھی جاتا ہے وہ راجا ہریشچندر ہو جاتا ہے اور جو نہیں جاتے ہیں وہ چور بے ایمان اور بھرشٹا چاری ہو جاتے ہیں-

انہوں نے مزید کہا کہ اس لئے ان کے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں۔ اگر آپ کام کی بات کریں گے تو یہ لوگ فرقہ پرست یانی ہندو مسلم فسادات کروانے کی کوشش کرتے ہیں اس لئے ہوشیار رہیں۔ یہ ریزرویشن کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details