اردو

urdu

ETV Bharat / state

تیجسوی نے جے ڈی یو رکن اسمبلی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا - تیجسوی یادو نے کہا کہ حکومت ملزمین کو بچا رہی ہے

بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے بہار کے گورنر سے برسرِ اقتدار جماعت کے ایم ایل اے امریندر پانڈے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو
بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو

By

Published : May 27, 2020, 7:23 PM IST

تیجسوی یادو نے حکومت کو جے ڈی یو کے ملزم ایم ایل اے امریندر پانڈے کی گرفتاری کے لئے جمعرات کی شام تک وقت دیا ہے۔ اسی مطالبہ کو لے کر وہ آج ریاست کے گورنر پھاگو چوہان سے ملے۔

گوپال گنج ٹریپل مرڈر معاملے میں تیجسوی یادو آر جے ڈی کے قومی جنرل سیکریٹری رکھو ونش پرساد سنگھ اور کچھ دوسرے ایم ایل اے کے ہمراہ گورنر ہاؤس پہنچے۔ جہاں انہوں نے گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کر ملزم جے ڈی یو کے ایم ایل اے امریندر پانڈے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ امریندر پانڈے کی گرفتاری کے لئے تیجسوی یادو حکومت پر مسلسل دباؤ بنا رہے ہیں۔

تیجسوی یادو نے حکومت کو ملزمین کی گرفتاری کے لئے کل شام تک کا وقت دیا ہے۔ گزشتہ روز گوپال گنج میں گولی چلی تھی جس میں جے ڈی یو کے ایم ایل اے امریندر پانڈے ان کے بھائی اور بھتیجے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس معاملے میں ان کے بھائی اور بھتیجے کی گرفتاری ہو چکی ہے، جبکہ اہم ملزم امریندر پانڈے کی گرفتاری کیلئے تیجسوی یادو مطالبہ کر رہے ہیں۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ حکومت ملزمین کو بچا رہی ہے۔ لاک ڈاون لوگوں کی جان بچانے کے لئے لگا یا گیا تھا، لیکن جے ڈی یو کے ایم ایل اے لوگوں کی زندگی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ملزمین کو گرفتار نہیں کیا تو ہم لوگ گوپال گنج میں اس کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details