اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tejashwi Yadav تیجسوی نے عدالت میں خود سپردگی کی، ضمانت پر رہا ہوئے

تیجسوی یادو نے کورونا بحران کے دوران سرکاری حکم اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے میں پٹنہ کی ایک عدالت میں خودسپردگی کر دی، جہاں بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ Tejashwi Yadav surrender before mp mla court

تیجسوی نے عدالت میں خود سپردگی کی
تیجسوی نے عدالت میں خود سپردگی کی

By

Published : Aug 28, 2022, 8:37 AM IST

پٹنہ: ریاست بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو نے کورونا بحران کے دوران سرکاری حکم اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے میں پٹنہ کی ایک عدالت میں خودسپردگی کر دی، جہاں بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ممبران اسمبلی اور ایم ایل اے کے مقدمات کی سماعت کے لیے قائم خصوصی عدالت میں مسٹر تیجسوی یادو کی خود سپردگی کے بعد ضمانت درخواست کی گئی تھی۔ درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے مسٹر یادو کو ضلع و سیشن عدالت سے ضمانت کے پیش نظر 10,000 روپے کے ذاتی مچلکے کے ساتھ اتنی ہی رقم کے دو ضمانتداروں کے بانڈ پیپرز جمع کرانے پر انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔ Tejashwi Yadav was released on bail

یہ بھی پڑھیں: Tejashwi Yadav Advice To RJD Ministers نئی کار نہ خریدیں اور نہ ہی کسی کو پیر چھونے دیں، تیجسوی کی ہدایت

یہ معاملہ 25 ستمبر 2020 کا ہے۔ الزام کے مطابق مسٹر تیجسوی یادو اپنے حامیوں کے ساتھ مرکزی حکومت کے زراعتی بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں انکم ٹیکس گولمبر کے نزدیک ممنوعہ علاقے میں پہنچے تھے۔ کوتوالی تھانے میں تعزیرات ہند اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس معاملے میں پولس نے مسٹرتیجسوی یادو سمیت آٹھ لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details