آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کی زیرصدارت اجلاس میں تمام نو منتخب اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ نیز اس اجلاس میں تیجسوی یادو کو قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب کیا گیا۔
تیجسوی آر جے ڈی لیجسلیچر پارٹی کے رہنما منتخب، اجلاس ختم - پارٹی کے نومنتخب اراکین اسمبلی
بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد تیجسوی یادو نے پارٹی اراکین اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا، پارٹی کے نومنتخب اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے 10 سرکلر روڈ پر واقع رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پہنچے۔
تیجسوی آر جے ڈی لیجسلیچر پارٹی کے رہنما منتخب، اجلاس ختم
اب اس کے بعد عظیم اتحاد کے نو منتخب اراکین اسمبلی کی بھی میٹنگ منعقد ہوگی۔
واضح ہو کہ 10 نومبر کو بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج آئے تھے، جس میں این ڈی اے اتحاد کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے، این ڈی اے اتحاد کو 243 میں سے 125 نشستیں ملی ہیں جبکہ عظیم اتحاد کے حصے میں 110 نشستیں آئی ہیں، اس کے علاوہ ایم آئی ایم کو پانچ، ایل جے پی کو اور بی ایس پی کو ایک ایک نشستیں ملی ہیں، جبکہ ایک آزاد امیدوار نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔