پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل یوتھ کی جانب سے ریاستی دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت راشٹریہ جنتا دل یوتھ کے ریاستی صدر قاری محمد شعیب نے کی۔
اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو اور راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ نے شرکت کی، تقریب میں پورے بہار کے الگ الگ اضلاع سے یوتھ کے ضلع صدر اور سکریٹری کے علاوہ دیگر کارکنان نے شرکے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کارکنان سے اپنے اپنے حلقوں میں پارٹی کی مضبوطی کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو پرساد ہی رہیں گے، ان کی سوچ اور ان کے اصولوں پر ہی چل کر پارٹی آگے بڑھے گی۔
اس دوران تیجسوی یادو نے بہار میں امن و قانون کے حوالے سے نتیش حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعلیٰ ادھر ادھر گھومتے رہتے ہیں لیکن بہار میں متاثرہ افراد کے گھر ملنے نہیں جاتے ہیں۔