تیجسوی یادو نے تیسرے مرحلے کے لیے جاری ووٹنگ میں لوگوں سے ووٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ کریں۔ اپنی جیت کا دعوی کرتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ گزشتہ دو مرحلوں میں عظیم اتحاد کو دو تہائی ووٹ ملے ہیں۔
تیجسوی نے کہا کہ بہار اپنے مستقبل کو لے کر فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دو مرحلوں میں عظیم اتحاد کے حق میں ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
تیجسوی یادو کا عوام سے ووٹ کرنے کی اپیل وہیں تیجسوی یادو نے ٹویٹ کر کے لکھا کہ ''بہار میں تبدیلی عروج پر ہے اور تبدیلی کی گنگا، گنڈک اور کوسی میں بہہ رہی ہے۔ سنہرے مستقبل، ہمہ جہت ترقی، ترقی یافتہ بہار، امن و امان قائم کرنے اور تبدیلی نظام و نئے دور میں نئے بہار کی تعمیر کے لئے آج اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں۔''
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ نتیش کمار تھک چکے ہیں، تو ہماری باتوں پر مہر لگ چکی ہے۔
واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 اپنے آخری مرحلے میں ہے، 15 اضلاع کی 78 اسمبلی نشستوں پر آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے، اس مرحلے میں تقریباً 2 کروڑ 35 لاکھ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔