اردو

urdu

ETV Bharat / state

رانچی: تیج پرتاپ کی لالو یادو سے ملاقات - بہار

رانچی میں آر جے ڈی رہنما تیج پرتاپ یادو نے پارٹی کے سربراہ اور اپنے والد لالو یادو سے ملاقات کی۔ ملاقات سے پہلے انہوں نے 'رمز' میں اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا تاہم اس دوران انہوں نے میڈیا کے ساتھ کسی بھی طرح کی گفتگو نہیں کی۔

lalu prasad
lalu prasad

By

Published : Aug 27, 2020, 7:30 PM IST

ریاست بہار سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو سے ملاقات کی۔ اپنے والد لالو پرساد یادو سے ملاقات سے پہلے تیج پرتاپ یادو نے رانچی میں کووڈ 19 معائنہ کروایا۔

تیج پرتاپ کی لالو یادو سے ملاقات

تیج پرتاپ یادو کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد لالو یادو سے ملنے رمز کے ڈائریکٹر کے بنگلے میں داخل ہوئے جہاں تیج پرتاپ یادو نے اپنے والد کے ساتھ کئی گھنٹوں تک خاندانی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تیج پرتاپ اور لالو پرساد کی ملاقات کو کئی طریقوں سے اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ امکان ہے کہ بہار میں انتخابات کا اعلان خود کورونا بحران میں ہی کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بہار میں آر جے ڈی میں زبردست جنگ ہورہی ہے، لالو پرساد یادو نے تیج پرتاپ یادو کو میٹنگ کے لیے بلایا جس کے بعد تیج پرتاپ یادو پٹنہ سے سڑک کے راستے رانچی پہنچ گئے ہیں۔

لالو پرساد یادو سے ملاقات کے بعد تیج پرتاپ یادو میڈیا کے سوالوں سے گریز کرتے رہے۔ جب سوال پوچھے گئے تو تیج پرتاپ یادو نے کورونا کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا افراد پر ہینڈ سینیٹائزر کا چھڑکاؤ شروع کیا اور میڈیا سوالات سے بچ گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details