اردو

urdu

ETV Bharat / state

تیج پرتاپ یادو کا خط وائرل، کئی غلطیوں کا انکشاف

تیج پرتاپ یادو نے اپنے والد لالو پرساد یادو کی رہائی کے لیے مہم شروع کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کو خط لکھا ہے لیکن خط میں بہت سی غلطیوں کی وجہ سے وہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔

تیج پرتاپ یادو
تیج پرتاپ یادو

By

Published : Jan 27, 2021, 10:26 AM IST

آر جے ڈی سُپریمو لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو ہمیشہ ہی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ انہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے۔ دراصل تیج پرتاپ یادو نے صدر کو جو خط لکھا ہے وہ کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں کئی غلطیاں ہیں۔

تیج پرتاپ یادو کا خط
  • تیج پرتاپ کے خط میں چھ غلطیاں:

تیج پرتاپ یادو کے ذریعے صدر کو لکھے گئے خط میں 6 غلطیاں دیکھی گئیں۔ اس خط میں غریبوں، ونچت، مسیحا آدرنیہ، لالو اور مُولیوں۔ ان الفاظ میں غلطیاں دیکھی گئیں۔

چارہ بدعنوانی میں سزا یافتہ بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو دہلی ایمس میں زیر علاج ہیں۔ تیج پرتاپ یادو نے والد کی رہائی کے لیے صدر کو ایک آزادی خط لکھا۔

اس کے بعد تیج پرتاپ نے ٹویٹ کرکے لکھا 'مساوات کی جنگ جیتنے کے بعد لڑاکا لالو کہلانے والے اس لالو پرساد یادو کی رہائی کے لیے صدر کو خط لکھا ہے۔ آپ سب سے اس مہم میں شریک ہونے کی اپیل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details