پٹنہ: آر جے ڈی سپریمو لالو یادو دادا بن گئے ہیں۔ گھر میں بچی کے رونے کی آواز سن کر پورے خاندان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اس موقع پر آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو نے اپنی پوتی کا فوٹو اہل خانہ کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ نوراتری اور رمضان کے مقدس موقعے اور چیتی چھٹھ کے تہوار پر پوتی کی پیدائش ہوئی، آپ کی نیک تمناؤں کا تہہ دل سے شکریہ۔ وہیں اور ایک ٹویٹ میں لالو پرساد نے لکھا کہ کبھی کبھی لگتا ہے کہ پوتی نواسی آپ کی روح کا بھی تھوڑا سا حصہ لے لیتے ہیں۔
بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھگوان نے خوشی میں بیٹی رتنا کے روپ میں تحفہ بھیجا ہے۔ تیج پرتاپ یادو کو چچا بننے کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ تیج پرتاپ یادو بہار قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران لڈو لے کر پہنچے اور سب کا منہ میٹھا کرایا۔
تیج پرتاپ نے کہا- 'اب تمام پریشانیاں دور ہو جائیں گی': چھوٹے بھائی تیجسوی یادو کے ہاں بیٹی پیدا ہونے کے موقع پر تیج پرتاپ نے کہا کہ نوراتری کے اس پرمسرت موقع پر ہمارے خاندان میں ایک نئے رکن کا آنا ایک اچھی علامت ہے۔ شکتی کے روپ میں ماں درگا نے اپنا آشیرواد دیا ہے۔ اب تمام پریشانیاں جلد دور ہو جائیں گی۔ میری ارجن کو بیٹی کی دولت ملنے پر بہت بہت مبارک ہو۔ سوشل میڈیا پر مبارکباد دینے کے بعد تیج پرتاپ اسمبلی پہنچے اور وہاں سب کا منہ میٹھا کیا۔