اردو

urdu

By

Published : Feb 18, 2020, 8:34 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:53 PM IST

ETV Bharat / state

اساتذہ کی ہڑتال: مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہ کا مطالبہ

بہار میں اساتذہ نے اپنی مانگیں پوری نہ ہونے کے سلسلے میں ہڑتال شروع کر دی ہے۔ سبھی پرائمری اور مڈل اسکولوں کے اساتذہ کام چھوڑ کر احتجاج کر رہے ہیں۔

teachers strike
teachers strike

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں حکومت کی جانب سے اساتذہ کی مانگیں پوری نہ کرنے پر ٹیچرز نے ہڑتال شروع کر دی ہے۔

اس ہڑتال میں سبھی پرائمری اور مڈل اسکولوں کے ٹیچرس شامل ہیں، اس ہڑتال سے آنے والے دنوں میں طالب علموں کی پڑھائی پر بُرا اثر پڑے گا۔ اساتذہ کی اہم مانگ ہے کہ وہ جتنا کام کرتے ہیں اسی طرز پر انہیں تنخواہ بھی ملنی چاہیے۔

ایک طرف جہاں پرائمری اسکولوں کے ٹیچرس نے رواں ماں کی 17 تاریخ سے ہڑتال شروع کر دی ہے وہیں ہائی اسکول کے اساتذہ نے اسی ماہ کی 26 تاریخ تک کام چھوڑ کر ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے۔

مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہ کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے
نربھیا ریپ کیس: مجرموں کو 3 مارچ کو پھانسی
برطانوی رکن پارلیمان کو بھارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں

ضلع کیمور کے تقریباً سبھی بلاکس میں ٹیچرس اپنا کام چھوڑ کر ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں۔ ریاست میں آنے والے دنوں میں دسویں جماعت کے امتحان ہیں تاہم لوگوں کا ماننا ہے کہ امتحانات پر اس ہڑتال کا کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔

اس متعلق درگاوتی بلاک کے ٹیچر ایسوسی ایشن کے میڈیا انچارج سنتوش کمار اور رمیش کمار نے بتایا 'وہ (ہم لوگ) حکومت سے برابر کام برابر تنخواہ سمیت متعدد مانگوں کو لے کر ہڑتال پر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت تعلیم مخالف ہے۔ ریاست میں انتخابات آنے والے ہیں۔ اس لیے انہوں نے پہلے ہی ان کی مانگوں کو حکومت کے سامنے رکھا تھا۔ لیکن حکومت غیر زمہ دارانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details