اردو

urdu

By

Published : Jun 26, 2019, 10:09 PM IST

ETV Bharat / state

اساتذہ کے کندھوں پر بچوں کا مستقبل: عبدالقیوم انصاری

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں بہار مدرسہ بورڈ کے چیرمئین عبدالقیوم انصاری کی صدرات میں تعلیمی اصلاح کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ تصویر

اس تعلیمی کانفرنس میں شرکت کے لیے شہر اور مضافات شہر سے بڑی تعداد میں اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف ماہرین تعلیم نے تعلیمی صورتِ حال میں اصلاح سے متعلق اظہار خیال کیا۔

متعلقہ ویڈیو

اس کانفرنس کی خاص بات یہ رہی کہ بہار مدرسہ بورڈ سے منسلک اساتذہ کرام اور اس سے وابستہ حضرات کی شرکت زیادہ رہی۔

بہار مدرسہ بورڈ کے چیرمئین عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ ریاستی حکومت تعلیم میں بہتری لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، اس کے باوجود اس ضلع میں تعلیم میں اصلا ح کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام کی ذمہ داریاں زیادہ ہیں، کیوں کہ ان کے کندھے پر قوم کے بچوں کا مستقبل ہوتا ہے۔ اس لیے انہیں زیادہ توجہ کے ساتھ اپنے بچوں کو پڑھانا ہے۔

ان کے علاوہ دیگر اہل علم نے اس بات پر توجہ دی کہ موجودہ تعلیمی صورت حال میں تبدیلی لانے اور اساتذہ کرام کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details