اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت کے نئے فرمان کے خلاف اساتذہ کا احتجاج - اساتذہ یونین

کیمور میں اساتذہ نے اجتماعی طور پر ریاستی حکومت کے حکم نامہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ریاستی حکومت کے حکم نامہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا
ریاستی حکومت کے حکم نامہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا

By

Published : Feb 4, 2021, 11:08 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں آج اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے اجتماعی طور پر بہار حکومت کے نئے حکم نامہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکم نامہ کی کاپی کو نذر آتش کیا ہے۔

حکومت کے نئے فرمان کے خلاف اساتذہ کا احتجاج

ضلع ہیڈ کوارٹر بھبھوا میں احتجاج کررہے اساتذہ نے شدید مخالفت کرتے ہوئے حکومت کے اس حکم نامے کو تسلیم نہیں کرنے کا اعلان کیا۔

وہیں دوسری جانب اساتذہ یونین نے بہار حکومت کے اس حکم کی مذمت کرتے ہوئے اسے کالا حکم قرار دیا ہے۔

اساتذہ نے کہا کہ اگر حکومت اس حکم کو واپس نہیں لیتی ہے تو سنگھ جلد ہی کیمور سمیت پورے بہار میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوگا۔

ریاستی حکومت کے حکم نامہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا

اساتذہ یونین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیمور کا محکمہ تعلیم سراسر غفلت کی مثال ہے تاہم حکومت کی جانب سے اساتذہ کی تنخواہیں الاٹ کیے ہوئے دس دن گزرچکے ہیں لیکن اساتذہ کی تنخواہیں ابھی تک ادا نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کی طرف سے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے، جو سراسر غفلت برتنے کے مترادف ہے اس لیے اساتذہ یونین اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے متعدد بار محکمہ تعلیم کے حکام سے تنخواہ کی ادائیگی کے بارے میں بات کی ہے، لیکن عہدیداروں نے کان میں تیل ڈال رکھا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details