ریاست بہار کے کٹہار ضلع میں واقع الفلاح یونیورسٹی میں بھی یوم اساتذہ کے موقع پر بی ایڈ سال اول کی جانب سے اساتذہ کے لیے ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلباء نے اساتذہ کے تئیں اپنے احساسات و جذبات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سینٹر کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مظاہر نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'جو طلبا اساتذہ کی عزت نہیں کرتے وہ علم نافع سے محروم رہتے ہیں، دنیا کے بڑے سے بڑے قدآور شخصیات کے زندگی کا مطالعہ کریں تو ان کی کامیابی کے پیچھے ان کے اساتذہ کی محنت اور دعائیں ملیں گی'۔
ڈاکٹر اشرف نواز نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پہلے مقابلے آج اساتذہ و طلبا کے درمیان کے تعلقات میں کمی آئی ہے، لیکن اسے طلبا کے ساتھ ہم اساتذہ کو بھی اس غور کرنے کی ضرورت ہے۔