بہار کے دوسرے اضلاع کی طرح کشن گنج ضلع میں بھی معاہدے پر بحال اساتذہ گزشتہ 17 فروری سے ہڑتال پر ہیں۔ ان کے مختلف مطالبات ہیں۔ مساوی کام کے عوض میں مساوی تنخواہ کے علاوہ ریاستی اہلکاروں کی حیثیت، پینشن اسکیم اور ملازمت کی شرط طے وغیرہ مطالبات ہیں۔
بتا دیں کہ ریاست بھر میں معاہدہ پر بحال اساتذہ ہڑتال پر ہیں، میٹرک کے امتحانات میں بھی اساتذہ حصہ نہیں لئے تھے جس کی وجہ سے انتظامیہ کو امتحان کرانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کوچادھامن حلقہ کے اپگریڈ مڈل اسکول موہرہ میں آج سینکڑوں معاہدے پر بحال اساتذہ کی خصوصی میٹنگ ہوئی، جس میں طے پایا کہ آئندہ کل سے بی آر سی کوچادھامن میں اساتذہ لامحدود دھرنے پر بیٹھیں گے۔