ریاست بہار کے کیمور میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک استاد شدید طور پر زخمی ہوگۓ۔ موقع پر موجود لوگوں نے استاذ کو ہسپتال پہنچایا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں وارانسی ریفر کر دیا۔ وارانسی جانے کے دوران ہی راستے میں ان کی موت واقع ہو گئی ۔
اطلاعات کے مطابق 52 سالہ ستیہ انارائن سنگھ جو درگاوتی تھانہ علاقہ کے اورہی گاؤں کے رہائشی تھے، اور درگاٶتی بلاک علاقے کے دھنیچہ اسکول میں استاد کی حیثیت سے ملازمت کرتے تھے۔
سڑک حادثے میں استاد کی موت - He was returning home from the school's quarantine center
کیمور میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک استاد شدید طور پر زخمی ہوگۓ۔ موقع پر موجود لوگوں نے استاذ کو ہسپتال پہنچایا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں وارانسی ریفر کر دیا۔ وارانسی جانے کے دوران ہی راستے میں ان کی موت واقع ہو گئی ۔
اس دوران ان کی ڈیوٹی اسکول میں بنے قرنطینہ سنٹر میں لگائی گٸ تھی۔ جہا سے وہ رات کے قریب نو بجے اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے تبھی سارنگ پور موضع کے پاس نامعلوم گاڑی نے ان کو ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
مقامی لوگوں نے انہیں نازک حالت میں درگاوتی کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا، جہاں کے داکٹرز نے ابتدائی علاج کے بعد انہیں وارانسی ریفر کر دیا ۔ وارانسی لے جانے کے دوران ہی ان کی راستے مین موت ہو گئی ۔
اطلاعات پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھبھوا بھیج دیا، اور ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔