مہابودھی مندر میں پنج روزہ اجلاس جاری ہے، اس کے پہلے دن 14 ویں دلائی لامہ نے خطاب کیا۔
مذہبی پیشوا دلائی لامہ کے پروگرام میں چائے کی تقسیم اس موقع پر پہلے دن 35 ہزار عقیدت مندوں کو چار ہزار لیٹر دودھ سے بنی چائے پلائی گئی۔
مذہبی پیشوا دلائی لامہ کے پروگرام میں چائے کی تقسیم بدھ مت کے عقیدت مندوں کی جانب سے چائے بطور تبرک تقسیم کی جاتی ہے۔
مذہبی پیشوا دلائی لامہ کے پروگرام میں چائے کی تقسیم تبت کے مذہبی پیشوا نے گیا کے کالاچکرا میدان میں سے بودھی ستوا پر اپنا خطاب کیا۔
مذہبی پیشوا دلائی لامہ کے پروگرام میں چائے کی تقسیم تقریر سننے کے لئے پہلے دن 47 ممالک کے 35 ہزار عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
آرگنائزنگ کمیٹی نے دو قسم کی چائے جیسے شوگر اور نمک چائے کو مفت تقسیم کیا۔ چائے بنانے کے لئے 80 لیٹر کے تین بڑے لوہے کے برتنوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
چائے کو مقامی کاریگروں نے لامہ کی نگرانی میں بنائی۔
چائے بنانے والے نے بتایا کہ چائے کا کچن مندر کے پیچھے بنایا گیا ہے ، چائے یہاں 35 ہزار لوگوں کے لئے بنائی جارہی ہے۔ بدھ کے پیروکار ہر پروگرام کے بعد بدھ یاتریوں کو چائے پیش کرتے ہیں۔
یہ سلسلہ شروع سے جاری ہے، چائے کو لوگ عقیدت و احترام کے ساتھ پیتے ہیں۔
چائے کے علاوہ تبتی روٹی بھی تقسیم کی جاتی ہے، جو عام روٹی کے مقابلے میں زیادہ موٹی ہوتی ہے۔