اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ملک کی خاطر جان نچھاور کردیں گے' - kishanganj

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں سالانہ مسابقے میں مختلف مدارس کے طلبا نے کہا کہ 'ہم ملک کی خاطر جان لٹانے کے لیے سب سے آگے ہوں گے کیوں کہ ہمارے آباء اجداد بھی ماضی میں پیش پیش رہے ہیں'۔

ملک کی خاطر جان نچھاور کردیں گے

By

Published : Mar 14, 2019, 6:23 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں توحید نگر (کھگڑا) میں واقع جامعۃ الامام البخاری میں آج سالانہ مسابقے کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں مدارس کے درجنوں طلبا نے شرکت کی۔

ملک کی خاطر جان نچھاور کردیں گے

مختلف موضوعات طبا نے مختلف زبانوں میں مثلاً اردو عربی، انگریزی، اردو ہندی میں تقریریں پیش کیں۔

ان تقاریر میں بچوں نے وحدانیت، انسانیت، امن و امان ضرورت مندوں کی مدد وغیرہ پر باری باری سے اظہار خیال کیا۔

اپنی تقریر میں ایک نونہال نے کہا اللہ تعالیٰ نے انسان کو انسانوں کی مدد کے لیے پیدا کیا، جو شخص ضرورت مندوں کی ضرورتیں پوری کرتا ہے اللہ انہیں دنیا اور آخرت میں کامیابی عطا کرتے ہیں۔

تقریر کے زریعہ ایک دوسرے بچہ نے مذہب اسلام کے آئینہ میں ملک کی محبت کو پیش کیا، اور ساتھ ہی 'اولڈ ایج ہوم' (معمر افراد کے لیے قائم شدہ قیام گاہ) کی اسلامک نقطہ نظر سے اس کی اہمیت اور افادیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ای ٹی وی سے گفتگو کے دوران جامعتہ الامام البخاری کے اساتذہ نور المدنی نے 'توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ' کے زیر اہتمام چل رہے ادارہ جامعتہ الامام البخاری نے ہر برس کی طرح امسال بھی سالانہ مسابقہ انعقاد کیا ہے۔

اس پروگرام میں ماں باپ کی خدمت، ملک کی الفت، قرآن و حدیث کے حوالے سے ضرورت مندوں کی مدد وغیرہ موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اس مسابقہ کا نتیجہ سنیچر کو بتایا جائے گا، اور سبھی کامیاب بچے انعامات سے نوازے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details