ریاست بہار کے رام گڑھ بلاک میں بیرونی ملک سے آئے کل 17 لوگوں کی پہچان کر ان کی اسکریننگ کی شروعات کی گٸ ہے۔ اس متعلق ایک ٹاسک فورس ٹیم کا بھی قیام کیا گیا ہے۔
اس متعلق بلاک ہیلتھ افسر سریندر سنگھ نے بتایا کی ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر یہ کاروئی آج سے شروع کی گئی ہے۔
بہار کے رام گڑھ بلاک میں کووڈ۔19 جانچ کے لیے ٹاسک فورس ٹیم کا قیام انہوں نے بتایا کی فروری سے لاک ڈاؤن کے بیچ جو بھی لوگ غیر ممالک سے آئے ہیں ان سب کی اسکریننگ کے ساتھ ساتھ پورے گاؤں کے لوگوں کے بیچ گھر گھر جا کر کووڈ 19 کی جانچ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کی رام گڑھ کے تینوآں، اکوڑھی، بندیپور، اسری، بڑورا، نرہن، تروٸیاں، جندہاں، مٹیہاری اور جمورنا گاؤں میں لوگ غیر ملک سے آئے ہیں۔