سابق رکن پارلیامن اور کانگریس کے رہنما طارق انور نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے میں نتیش کمار کو مسلسل پریشان کیا جا رہا ہے، بی جے پی مسلسل نتیش کمار کے ساتھ گستاخی کر رہی ہے۔
بی جے پی کا نتیش کمار کے ساتھ گستاخانہ رویہ: طارق انور طارق انور نے اروناچل پردیش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں بی جے پی نے جس طرح سے اروناچل پردیش میں ان کی پارٹی کو توڑا گیا اور جے ڈی یو کے چھ اراکین اسمبلی کو بی جے پی نے اپنی پارٹی میں شامل کرا لیا تھا، اس سے واضح ہے کہ بی جے پی جے ڈی یو کو بہار میں بھی توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ کے بہار میں جے ڈی یو اور بی جے پی کے مابین اختلافات کا دور جاری ہے، حالانکہ جے ڈی یو نے این ڈے اے اتحاد میں کسی بھی طرح کے اختلافات کی تردید کی ہے، جبکہ خود وزیر اعلی نے اشاروں ہی اشاروں میں بی جے پی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ کون دوست اور کون دشمن ہے۔
وہیں این ڈی اے میں جاری اختلافات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے مسلسل نتیش کمار کو این ڈی اے چھوڑ کر عظیم اتحاد میں شامل ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔
حالانکہ دوسری طرف بہار میں حذب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے صاف کیا ہے کہ نتیش کمار کے لیے عظیم اتحاد کا دروازہ بند ہے۔