اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tamil Nadu Viloence بہاری مزدوروں پر تشدد معاملہ، بہار کا جانچ کیلئے ٹیم بھیجنے کا اعلان، تملناڈو حکومت نے بتایا افواہ - جتیندر سنگھ گنگوار

تمل ناڈو میں بہار کے مزدوروں کے ساتھ مبینہ مارپیٹ کے معاملے کو لے کر نتیش کمار نے کہا کہ چار افسران کی ٹیم جانچ کے لیے تمل ناڈو روانہ کی جائے گی جو وہاں مزدوروں سے ملاقات کرے گی۔ وہیں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور لیبر ویلفیئر اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ کے وزیر سی وی گنیشن نے اس خبر کو افواہ بتایا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 4, 2023, 9:06 AM IST

پٹنہ: تمل ناڈو میں مبینہ طور پر بہار کے لوگوں کی پٹائی کا معاملہ کافی طول پکڑ لیا ہے۔ وہیں بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے ہنگامے کے بعد بی جے پی لیجسلیچر کا ایک وفد وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی۔ جہاں وزیر اعلی نتیش کمار نے اپوزیشن کو ایک وفد تمل ناڈو بھیجنے کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ بہار کے چار افسران کی ٹیم تمل ناڈو جائے گی۔ یہ ٹیم کل یعنی ہفتہ کو جائے گی جس کی سربراہی آئی اے ایس بالا مروگن ڈی کریں گے۔ پی کنن اور آلوک بھی اس ٹیم میں شامل ہوں گے۔ یہ ٹیم بہار کے کارکنوں سے ملاقات کرے گی۔ تمل ناڈو میں بہار کے مزدوروں پر حملے کو لے کر احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ ٹوئٹر پر بہار مزدور ٹرینڈ ہونے لگا ہے۔ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ کے ساتھ کئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں، جن میں لوگوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے اور سڑک پر انہیں مارا پیٹا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں پر لاٹھیوں اور تلواروں سے حملہ کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ اس ویڈیو کی حقیقت کیا ہے، بہار حکومت نے اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لوگوں کا کہنا ہے کہ تمل ناڈو میں ہندی بولنے والوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے۔ اب تک 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو سے بہار آنے والے مزدوروں نے بھی اس کی اطلاع دی۔ تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ تمل ناڈو پولیس اور بہار پولیس نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ویڈیوز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اے ڈی جی ہیڈکوارٹر سے جتیندر سنگھ گنگوار نے بھی اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ گنگوار نے بتایا کہ تمل ناڈو پولیس نے جاری کی گئی ویڈیو کو فرضی قرار دیا ہے۔ پولیس بہار کے لوگوں سے یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کوئی مسئلہ تو نہیں ہے۔ اب تک ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ جانچ کی جا رہی ہے۔ اس کے لیے بہار سے ایک خصوصی ٹیم تمل ناڈو جائے گی۔

وہیں تمل ناڈو کے لیبر ویلفیئر اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ کے وزیر سی وی گنیشن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مزدوروں سے متعلق جھوٹی خبر پھیلائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ایسی جھوٹی خبروں کو پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سی وی گنیشن نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ تمل ناڈو میں شمالی بھارت کے کسی بھی شخص کو کوئی خطرہ نہیں ہے وہ اچھا تعاؤن کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کئی بڑی اور چھوٹی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری کررہی ہیں اور کئی سالوں سے یہاں دیگر ریاستوں کے مزدور پر امن ماحول میں کام کررہے ہیں اور ریاست کی ترقی میں اپنا تعاؤن دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو میں نہ صرف بہار بلکہ کئی دیگر ریاستوں کے مزدور بغیر کسی ڈر و خوف کے پر امن طریقے سے کام کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details