اردو

urdu

ETV Bharat / state

Talat Aziz in Patna طلعت عزیز کا 10 ستمبر کو پٹنہ میں پروگرام - گورمنٹ اردو لائبریری

عالمی شہرت یافتہ غزل گو طلعت عزیز10 ستمبر کوپٹنہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔پٹنہ میں واقع شری کرشن میموریل ہال میں پروگرام کا انعقاد کیا جائے گااس کی تیاریاں زورشورسے جاری ہے۔Talat Aziz in Patna

طلعت عزیز کا 10 ستمبر کو پٹنہ میں پروگرام
طلعت عزیز کا 10 ستمبر کو پٹنہ میں پروگرام

By

Published : Sep 8, 2022, 1:27 PM IST

زندگی جب بھی تیری بزم میں لاتی ہے مجھے

آئینہ مجھ سے میری پہلی صورت مانگے

جیسے مشہور اور مقبول عام غزلوں کے عالمی شہرت یافتہ غزل گلوکار طلعت عزیز آئندہ 10 ستمبر کو گورمنٹ اردو لائبریری کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی شام غزل میں شام چھ بجے شری کرشن میموریل ہال میں پٹنہ کے سنجیدہ سامعین کے سامنے اپنی غزل گلوکاری کے جوہر دکھائیں گے، طلعت عزیز غزل کی دنیا کا ایک بہترین نام ہے. جنہوں نے پوری دنیا میں اپنی غزل گلوکاری سے اپنی منفرد پہچان بنائی ہے. Talat Aziz Will Perform On 10th September In Patna In Bihar

گورنمنٹ اردو لائبریری کے چیئرمین چیئرمین ارشد فیروز نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شام غزل کی پوری تیاری ہو چکی ہے، آج آخری میٹنگ رکھی گئی تھی جس میں آخری مرحلوں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ تیاری کے سلسلے میں اہم نکات پر غور و خوض کیا گیا، یہ ایک اچھا اور پہلا موقع ہے کہ عظیم آباد شائقین کے درمیان طلعت عزیز پہلی بار تشریف لا رہے ہیں جہاں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے. عظیم آباد نے یوں تو بڑے بڑے غزلوں کے شاعر کو پیدا کیا، جنہوں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا، ان کے درمیان اپنے فن کا مظاہرہ ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے.

طلعت عزیز کا 10 ستمبر کو پٹنہ میں پروگرام

یہ بھی پڑھیں:CM Nitish Kumar وزیراعلی نتیش کمار کے ہاتھوں ربرڈیم کا افتتاح 8 ستمبر کو



چیئرمین ارشد فیروز نے بتایا کہ شام غزل سے پہلے "اردو: کل آج اور کل" کے موضوع پر ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں اردو کے مستند ادیبوں کے ذریعہ اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو ہوگی، شام غزل کی نظامت معروف ٹی وی اینکر شادماں حسن کریں گی۔شام غزل میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر ، معروف نقاد پروفیسر علیم اللہ حالی ، سابق سبکدوش جج جمشید اکبر شامل ہوں گے. ارشد فیروز نے غزل سننے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی شہرت یافتہ غزل گو طلعت عزیز کو سننے ضرور آئیں اور اس شام غزل کو ایک یادگار کامیاب اور تاریخی شام بنائیں. ہال میں داخلہ کے لئے پاس جاری کیا جا رہا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details