اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیٹی کی پیدائش کے بعد شوہر نے دیا طلاق - talaq case in bihar

ریاست بہار کے سپول ضلع میں جڑواں بیٹی کی پیدائش کے بعد خاتون کو فون پر طلاق دیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بیٹی کی پیدائش کے بعد شوہر نے دیا طلاق

By

Published : Aug 4, 2019, 11:34 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ مرتنجے چودھری نے بتایا کہ سپول تھانہ علاقہ کے بس بٹی گاﺅں کی فرزانہ خاتون نے سپول خاتون تھانہ میں شوہر اکرام الحق اور سسرال کے دیگر افراد کے خلاف ایک معاملہ درج کرایا ہے۔
درج معاملے میں فرزانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تین برس قبل مسلم رسم و رواج کے مطابق اس کی شادی بس بٹی گاؤں کے باشندہ اکرام الحق کے ساتھ ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی سسرال والوں نے اسے جہیز کیلئے پریشان کرنا شروع کر دیا تھا۔ وہ اذیت برداشت کرتی رہی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شادی کے ایک برس بعد فرزانہ کے یہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی بیماری کی وجہ سے چند روز بعد ہی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد سے ہی سسرال والوں نے اسے مزید اذیت دینا شروع کر دیا۔ اس کے بعد 20 جولائی 2019 کو فرزانہ کو جڑواں بچیاں پیدا ہوئیں۔ اس کے بعد سے ساس، سسر اور نند نے کہا کہ اپنے ماں باپ سے دو لاکھ روپے مانگ کر لاﺅ اور ایک ایک لاکھ روپے ان بچیوں کے نام فکسڈ کرادو۔ جڑواں بچیوں کی پیدائش کے بعد سے شوہر اکرام الحق کا اپنی بیوی کے تئیں برتاﺅ مزید خراب ہوگیا۔
ایف آئی آر کے مطابق اکرام الحق کام کے سلسلے میں باہر رہتا ہے۔ اس نے تین اگست 2019 کو رات میں فرزانہ کو فون پر طلاق دے دیا۔ طلاق دینے کے بعد سسرال والوں نے فرزانہ کو دونوں بچیوں کے ساتھ گھر سے باہر نکال دیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ فرزانہ کی تحریری شکایت پر خاتون تھانے میں شوہر اور سسرال والوں کے خلاف بھارتی آئین کی دفعات 341, 342, 498(A), 323, 504, 506 اور 34 اور مسلم خاتون میریج حقوق ایکٹ 2019 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔
مرتنجے چودھری نے بتایاکہ معاملہ درج ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس دوران فرزانہ کے سسر محمد نور الہدی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ملوث دیگر ملزمین کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details