اردو

urdu

By

Published : Jul 8, 2022, 10:32 PM IST

ETV Bharat / state

Eid-ul-Adha 2022: قربانی کے ساتھ ہی آئین کا بھی خیال رکھیں، مفتی ثناء الہدی قاسمی

قربانی کرتے وقت اسلامی احکام کے ساتھ ساتھ آئین کا بھی خیال رکھیں۔ جس علاقے میں برادران وطن کی اکثریت ہے وہاں کوشش کریں کہ آپ کے کسی بھی عمل سے دوسروں کو تکلیف نہ پہنچے۔ جانوروں کی باقیات کو ایسی جگہ دفن کریں جہاں کسی کی نظر نہ پڑے۔ Eid-ul-Adha 2022

قربانی کے ساتھ ہی آئین کا بھی خیال رکھیں: مفتی ثناء الہدی قاسمی
قربانی کے ساتھ ہی آئین کا بھی خیال رکھیں: مفتی ثناء الہدی قاسمی

پٹنہ: اللہ کے نزدیک قربانی کا عمل سب سے پسندیدہ عمل میں سے ایک ہے۔ اللہ کے رسول کا فرمان ہے کہ جو شخص صاحب استطاعت ہونے باوجود قربانی نہ کرے وہ میری عیدگاہ کے قریب نہ آئے۔ ہر صاحب نصاب پر قربانی کرنا اور عید کی نماز ادا کرنا واجب ہے۔Eid-ul-Adha 2022

مذکورہ باتیں امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب ناظم مولانا مفتی ثناء الہدی قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی احکام کے ساتھ ساتھ ہمیں آئین کا بھی خیال رکھنا چاہیے، جس علاقے میں برادران وطن کی اکثریت ہے وہاں کوشش کریں کہ آپ کے کسی بھی عمل سے دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے، جانوروں کے باقیات کو ایسی جگہ دفن کریں جہاں کسی کی نظر نہ پڑے، قربانی کے عمل کو کھلے میں نہیں بلکہ پردہ ڈال کر کریں جس سے آنے جانے والوں کو پریشانی نہ ہوں۔

ویڈیو

مفتی ثناء الہدی قاسمی نے کہا کہ صفائی ایمان کا نصف حصہ ہے، اس لئے قربانی میں بھی صفائی کا پورا اہتمام کریں۔ قربانی کے گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کریں، ایک حصہ غریبوں کے لئے، ایک حصہ دوست و احباب و اقارب کے لئے اور ایک حصہ خود کے لئے رکھیں۔ Take care of constitution on the occasion of Eid-ul-Adha

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں لوگ بخالت سے کام لیتے ہیں یہ مناسب عمل نہیں ہے۔ اللہ نے اگر آپ کو صاحب نصاب بنایا ہے تو آپ پر واجب ہے کہ آپ اللہ کی راہ میں قربانی پیش کریں، اللہ کے نزدیک قربانی کا گوشت یا جانوروں کا کھال نہیں پہنچتا بلکہ قربانی کرنے والوں کی نیت اور تقویٰ پہنچتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details