بہار کے ارریہ شہر کی جامع مسجد تبلیغی جماعت کا مرکز ہے۔ یہاں ریاستی، ملکی و غیر ملکی جماعتیں آتی ہیں اور پھر لوگوں کے درمیان دعوت دین کی تبلیغ کرتی ہیں۔
ملیشیا سے آئے تبلیغی جماعت میں سے ایک شخص کی موت اسی درمیان گزشتہ دنوں جامع مسجد میں ملیشیا سے دس افراد پر مشتمل جماعت آئی تھی جس میں ہر عمر کے لوگ شامل تھے.
اس بات کی خبر ضلع انتظامیہ کو ملتے ہی ٹاؤن ڈی ایس پی کے ڈی سنگھ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ساتھ مسجد پہنچے اور تمام لوگوں کی جانچ کرائی۔
جانچ میں کسی طرح کا پوزیٹیو نہیں نکلا، البتہ ایک ضعیف العمر شخص کی طبیعت دیگر وجوہات کی بنا پر خراب تھی ۔ان کا علاج ڈاکٹروں نے کیا۔
ملیشیا سے آئے تبلیغی جماعت میں سے ایک شخص کی موت تین روز کے بعد اس ضعیف العمر شخص کی موت واقع ہو ئی جس کے بعد سے پورے شہر میں کورونا وائرس سے ہوئی موت کی خبریں گردش کرنے لگی.
ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے واقعہ کے ہر باریک پہلو کی جانچ کے بعد میڈیا کو بتا یا کہ ملیشیا سے آئے ہوئے شخص کی موت کورونا سے نہیں بلکہ دیگر وجوہات سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ فوت شدہ شخص کے ساتھ رہ رہے دو لوگوں کے نمونے جانچ کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج بھیجے گئے۔ وہاں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
اس کے علاوہ متوفی شخص کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی کورونا سے موت نہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی افواہ پر دھیان نہ دیں۔ ارریہ میں اب تک کہیں سے بھی کورونا وائرس سے متاثر شخص کی پہچان نہیں ہوئی ہے، جتنے لوگ باہر سے آ رہے ہیں سب کی جانچ ہو رہی ہے.