اردو

urdu

ETV Bharat / state

تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے غرض سے تعلیمی بیداری کانفرنس و مشاعرہ - chunamari middle school

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں واقع چوناماری مڈل اسکول میں آئندہ روز یک روزہ تعلیمی بیداری کانفرنس اور مشاعرہ منعقد کیا جائے گا

تعلیمی بیداری کانفرنس اور مشاعرہ

By

Published : Mar 31, 2019, 12:18 AM IST

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ماسٹر جہانگیر عالم نے کہا کہ سیمانچل کا کشن گنج ضلع تعلیمی اعتبار سے بیحد پسماندہ ہے۔

ایک استاد کی حیثیت سے ان کی کوشش طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیم فراہم کرنا ہے، حکومت کی جانب سے بھی ہر طرح کی سہولیات مہیا کرائی جا رہی ہے اس کے باوجود اگر علاقہ تعلیمی پسماندگی کی مار جھیل رہا ہے تو اس کے لئے سیدھے طور کہیں نہ کہیں سماج اور معاشراہ بھی زمہ دار ہے۔

اور اسی کے تحت لوگوں میں تعلیم کے تئیں رغبت پیدا کرنے کے مقصد سے یک روزہ تعلیمی بیداری کانفرنس آئیندہ روز منعقد ہونا ہے.

کینکہ عوام ایسی محفلوں میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور اور شعراء کرام کو لوگ کافی دلچسپی کے ساتھ سنتے بھی ہیں۔

ماسٹر جہانگیر عالم نے مزید کہا کہ تعلیمی بیداری کانفرنس کے موقع پر اسکول کے بچوں کے ذریعہ نہ صرف ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے بلکہ سرجاپوری زبان کو فروغ دینے کے لئے مختلف قسم کے ڈرامے، تقاریر، بیت بازی وغیرہ پیش کے جائیں گے۔

تعلیمی بیداری کانفرنس اور مشاعرہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details