بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کے لیے ہوئے انتخاب میں آج سید افضل عباس کو شیعہ وقف بورڈ کے نئے چیئرمین کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
سید افضل عباس بہار شیعہ وقف بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب - سید افضل عباس بہار شیعہ وقف بورڈ
بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد سید افضل عباس نے کہا کہ میں ترجیحی بنیادوں پر بورڈ کے مسائل کو حل کروں گا۔
سید افضل عباس بہار شیعہ وقف بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب
شیعہ وقف بورڈ کے نئے چیئرمین کے عہدے کے انتخاب کا عمل وقف بورڈ کے دفتر میں عمل میں آیا، تمام 6 ممبران سید غلام حسین، سید اسرار حسین، سید آصف حسین، شہناز فاطمہ، مولانا سید امانت حسین اور مرزا عارف رضا نے سید افضل عباس کو اتفاق رائے سے چئیرمین منتخب کیا۔
محکمہ اقلیتی فلاح کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری عامر سبحانی نے انہیں سرٹیفکیٹ بھی دی. افضل عباس نے کہا کہ میں ترجیحی بنیادوں پر بورڈ کے مسائل کو حل کروں گا۔