اردو

urdu

ETV Bharat / state

Swearing Of Elected Zila Parishad Chairman: نو منتخب ضلع پریشد چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کی حلف برداری تقریب

گیا ضلع پریشد کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین عہدے کا انتخاب Election of Zila Parishad Chairman And Deputy Chairman Completed مکمل ہوچکا ہے، نینا کماری چیئرمین بنی ہیں جبکہ سابق نائب چیئرمین شیتل پرساد یا.دو ایک بار پھر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

نو منتخب ضلع پریشد چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کی حلف برداری تقریب
نو منتخب ضلع پریشد چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کی حلف برداری تقریب

By

Published : Dec 31, 2021, 4:09 PM IST

گیا میں چیئرمین اور نائب چیئرمین کا انتخاب Election of Chairman and Deputy Chairman in Gaya کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں ضلع پریشد کے 46 ممبران میں دو امیدواروں نے اپنی نامزدگی کا پرچہ داخل جبکہ ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ پر ایک ہی امیدوار نے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا تھا۔

نو منتخب ضلع پریشد چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کی حلف برداری تقریب

اس سے قبل سبھی نومنتخب 46 ضلع پریشد کے ممبران کو رازداری اور قوانین پر عمل کرنے کی حلف دلائی گئی اس مرتبہ نومنتخب ضلع پریشد کے رکن اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کو شراب بندی قانون کا بہتر ڈھنگ سے نفاذ اور زندگی میں کبھی بھی شراب نہیں پینے کا بھی حلف دلایا گیا۔

ضلع چیئرمین بننے کے بعد نینا کماری سبھی پارشد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بہتر ڈھنگ سے اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیں گی اور جو بھی کام ملتوی ہیں وہ پہلے پورا کرانے کی کوشش کریں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے سب کا ساتھ سب کا ویکاس کا نعرہ دیا۔

واضح رہے کہ نینا کماری مہڑا بلاک سے پارشد ہیں اور پہلی بار انہوں نے انتخاب میں قسمت آزمایا تھا اور انکی جیت ہوئی ہے۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ الیکشن افسر کم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے بتایا کہ نینا کماری کو 35 ووٹ موصول ہوئے تھے جبکہ سنیناکماری کو 11 ووٹ ملے تھے۔

اس طرح نینا کماری چیئرمین منتخب ہوئی ہیں جبکہ نائب چیئرمین کے عہدے پر شیتل پرساد یادو نے بلامقابلہ جیت درج کی ہے انکے مدمقابل کسی امیدوار نے اپنی نامزدگی کا پرچہ داخل نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details