بہار کے ضلع دربھنگہ میں کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض سامنے آیا ہے۔
اطلاع کے مطابق دربھنگہ کے بہادر پور ڈیویژن کے اگھرا ،مہپاڑا پنچایت کے دائنگ گاؤں کے رہنے والے 80 سالہ سورج نارائن مہاسیٹھ کو دربھنگہ ہسپتال اور یونیورسٹی(ڈی ایم سی ایچ)کے آئیسولیشن وارڈ میں جمعہ کی رات داخل کرایا گیا ہے۔
مشتبہ مریض اسپیشل ٹرین سے بھارت کا سفر کرکے 29 فروری کو اپنے گاؤں واپس لوٹا ہے۔
اس دوران دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راج رنجن پرساد نے آج یہاں بتایا کہ بہادرپور ڈیویژن کے اگھڑا-مہپاڑا پنچایت کے مکھیا نرنجن یادو نے گاؤں کے سوریہ نارائن کو کورونا وائرس کا مشتبہ مریض بتاتے ہوئے اسپتال میں داخل کرنے کی اپیل کی تھی۔