بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور رکن پارلیمان سشیل کمار مودی نے بتایا کہ ریاست میں آئندہ ایک سے دو دن میں وافر مقدار میں ریمڈیسیور انجکشن دستیاب ہوجائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ منگل کو نئی دہلی واقع ٹرانسپورٹ بلڈنگ میں مرکزی کیمیکل اور فرٹیلا ئزر کے ریاستی وزیر منسکھ مانڈویا سے کورونا کے سنگین مریضوں کیلئے استعمال میں ہونے والی ریمڈیسیور دوا کی بہار میں دستیابی پر ان کی بات چیت ہوئی ہے اور ان سے درخواست کیا گیا ہے کہ بہار کو روزانہ پانچ ہزار وائل دستیاب کرایا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ مانڈویا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ ایک سے دو دن میں بہار میں ریمڈیسیور کی وافروائل دستیاب کرادی جائے گی اور کسی قسم کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔