پٹنہ: بہار میں نائب وزیراعلیٰ تیجسوی پرساد یادو کو جلد ریاست کی کمان سونپ کر نتیش کمار کے قومی سیاست میں آنے اور اس کے لئے جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے ساتھ اتفاق ہوجانے کے راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے لیڈران کے دعوے پر بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے لیڈرسشیل کمار مودی نے کہاکہ کمار کسی بھی سمجھوتہ پر عمل نہیں کر یں گے اور ایک مرتبہ پھر دھوکہ دیں گے۔ Sushil kumar Modi On Nitish Kumar
آرجے ڈی رکن اسمبلی بھائی ویریندر نے جمعہ کو کہاکہ 2025 سے پہلے وزیراعلیٰ نتیش کمار خود تیجسوی یادو کو بہار کی کمان سونپ دیںگے اور وہ مرکز کی سیاست میں چلے جائیںگے ۔ جے ڈی یو اور آر جے ڈی میں اس پر اتفاق پہلے ہو چکاہے۔ انہوں نے کہاکہ 'اس ملک میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور بہار میں سب سے زیادہ نوجوان ہیں۔ تیجسوی نوجوانون کے ساتھ ۔ ساتھ سب کے پسندیدہ لیڈر ہیں ، اس لئے تیجسوی ہی بہار کے مستقبل ہیں۔ یہ آج نہیں تو کل ہونا ہی ہے لیکن ہم لوگ صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ وقت آنے پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار خود تیجسوی یادو کو بہار کی کمان سونپ کر مرکز کی سیاست میں چلے جائیں گے۔