اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی میں خودکشی کرلی ہے۔ یہ خبر سنتے ہی پٹنہ میں ان کی رہائش گاہ پر غم کا ماحول ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ ان دنوں پٹنہ کے راجیو نگر میں رہ رہے ہیں۔
اداکار کی خود کشی کی خبر سن کر ان کے گھر پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی ہے۔ سشانت کے والد فی الحال کچھ بھی بولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
پٹنہ میں ان کی رہائش گاہ پر غم کا ماحول سشانت سنگھ راجپوت بی جے پی کے رکن اسمبلی نیرج کمار ببلو کے بھائی تھے۔ اسی وجہ سے چند پٹیل میں ان کی رہائش گاہ پر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ نیرج کمار ببلو چھتر پور سوپول سے رکن اسمبلی ہیں۔ رہائش گاہ پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ 'رکن اسمبلی سہرسہ میں ہیں لیکن ذرائع سے موصولہ خبر کے مطابق نیرج کمار ببلو ممبئی روانہ ہوگئے ہیں۔
رہائش گاہ پر موجود لوگوں میں مایوسی دیکھی جارہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ 'یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔'