اردو

urdu

By

Published : Jun 15, 2020, 8:49 PM IST

ETV Bharat / state

'دم گھٹنے کی وجہ سے سشانت سنگھ کی موت ہوئی'

بالی وڈ کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت دم گھٹنے کے سبب ہوئی ہے، اس طرح کی اطلاع ڈپٹی کمشنرآف پولیس ابھیشیک تریموکھے نے دی۔

'دم گھٹنے کی وجہ سے سوشانت سنگھ کی موت ہوئی'
'دم گھٹنے کی وجہ سے سوشانت سنگھ کی موت ہوئی'

اتوار کی رات ڈاکٹر آر این کوپر میونسپل جنرل ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس کی رپورٹ سشانت سنگھ کی خودکشی کے دوسرے دن موصول ہوئی۔ اس ضمن میں ابھیشیک تریموکھے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دم گھٹنے کو موت کی وجہ بتایا گیا ہے'۔


سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے ایک دن بعد پیر کے روز پولیس نے مختلف زاویوں سے خودکشی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اس واقعے پر راجپوت کے دوستوں ریہ چکرورتی اور مہیش شیٹی سے بھی پوچھ گچھ کی ہے ، اور امکان ہے کہ کچھ اور افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔


شیٹی کی سوشل میڈیا ٹیم نے ایک پوسٹ میں کہا کہ 'چونکہ ہم سب سشانت سنگھ راجپوت کی بے وقت موت کے بارے میں سن کر بہت غمزدہ اور حیران ہیں۔ اس طرح مہیش شیٹی بھی ہیں۔ اُس نے ایک بھائی ، ایک بہت ہی پیارا دوست کھودیا ہے اور وہ ابھی بھی صدمے میں ہے۔ اس لیے ہم ان کی میڈیا ٹیم، میڈیا کی طرف سے اور آپ سب سے ان کی طرف سے درخواست کرتے ہیں کہ براہ کرم اسے کچھ رازداری برتیں اور اسے اپنے نقصان پر غمزدہ ہونے کا موقع دیں'۔


اطلاعات کے مطابق تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر باندرا پولیس اسٹیشن، کرائم برانچ سی آئی ڈی اور محکمہ فارنسک سے الگ ٹیموں نے راجپوت کے باندرا فلیٹ کا دورہ کیا۔ آج صبح، راجپوت کا کنبہ پٹنہ سے ممبئی پہنچا، باندرا میں واقع ان کے گھر گئے ۔ بعد ازں بھاری بارش میں آخری رسومات ولے پارلے ادا کی گئیں ، جس میں بڑی تعداد میں میڈیا ، پولیس اور چند مداح موجود تھے۔


واضح رہے کہ اتوار (14 جون) کو 34 سالہ راجپوت نے اپنے گھر کے بیڈ روم میں خودکشی کرلی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details