اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارش اور ژالہ باری سے نقصان شدہ فصلوں کا سروے

بہار میں بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کو بےحد نقصان ہوا ہے، تاہم ریاستی حکومت اس کے معاوضے کے لیے سروے شروع کردیا ہے۔

بارش اور ژالہ باری سے نقصان شدہ فصلوں کا سروے
بارش اور ژالہ باری سے نقصان شدہ فصلوں کا سروے

By

Published : Mar 17, 2020, 7:56 PM IST

Updated : Mar 17, 2020, 8:21 PM IST

ریاست بہار کے شہر کیمور میں بے موسم بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے فصلوں کو ہوئے نقصان کے مدنظر ریاستی حکومت کی ہدایت کے بعد کیمور محکمہ زراعت نے معاوضہ کے پیش نظر سروے کام شروع کردیا ہے۔

محکمہ زراعت کے ملازمین ضلع کے گیارہ بلاک میں جاکر فصل کو ہوئے نقصان کا زمینی جاٸزہ لیکراپنی رپورٹ محکمہ کو سونپ دیں گے، جس کے بعد زرعی افسر اس کی رپورٹ پٹنہ بھیجیں گے۔

بارش اور ژالہ باری سے نقصان شدہ فصلوں کا سروے

اس ضمن میں زرعی افسر للیتا پرساد نے بتایا کی ریاستی محکمہ کے حکم کے بعد زرعی ملازمین کو ضلع کے گیارہ بلاک میں فصلوں کا سروے کرنے کے لیے بھیجا ہے۔

خیال رہے کہ تین دن پہلے پورے کیمور میں زبردست بارش اور ژالہ باری ہوئی تھی، جس کی وجہ سے کسانوں کے فصل کا بڑا نقصان ہوا ہے۔

واضح رہےکہ ہزاروں ایکڑ کے کھیتوں میں لگے گینہوں، سرسوں، مسور، تیسی، چنا، رہر کی دال، پیاز و دیگر سبزیوں کے نقصان ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس نے کئی چھوٹے بڑے کسانوں کی کمر تور کر رکھ دیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ضروری ہے کہ ضلع میں لگاتار کچھ ماہ سے رک رک کر کئی بار بارش ہونے سے اس وقت بھی کسانوں کی فصل میں لگنے والے دانوں کے جھڑنے اور فصل کے گرنے سے کسانوں کو نقصان ہوا ہے۔

ایسا خیال کیاجارہا ہے کہ ربیع کی فصل میں نمی کے ساتھ ساتھ گرمی بھی زمین کو نہایت ضروری ہے۔

Last Updated : Mar 17, 2020, 8:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details