سرجاپوری سماج تعلیمی، سماجی اور اقتصادی طور پر ریزرویشن کے لیے کافی عرصہ سے سرگرم ہے۔ جس کے لیے سرجا پوری ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے کشن گنج کے کانگریس رہنما اور سابق مکھیا قاری مشکور سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ' سرجاپوری سماج کو ریزرویشن نہ ملنے کی ذمہ دار ریاستی حکومت ہے، اگر ریاستی حکومت بات کو آگے بڑھاتی ہے تو مرکز کی جانب سے ضرور کوئی فیصلہ آسکتا ہے'۔