اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکس کے شائقین میں کمی - گریٹ مون لائٹ سرکس

دور قدیم میں لوگ سیر و تفریح کے غرض سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ سرکس کا لطف لینے کے لیے سرکس گاہ کا رخ کرتے تھے مگر دور جدید میں سرکس کی جگہ دوسرے جدید آلات لے لی ہے مثلاً موبائل، ویڈیو گیم وغیرہ. مگر آج بھی سرکس سے جڑے لوگ اپنی روزی روٹی کے لیے ایک شہر سے دوسرے شہر کا رخ کرتے ہیں مگر شائقین کی تعداد دیکھ کر انہیں مایوسی ہوتی ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 1, 2019, 5:12 PM IST


ارریہ شہر کے ٹاون ہال کے میدان میں گریٹ مون لائٹ سرکس کا افتتاح مقامی وارڈ کاؤنسلر روشن آرا نے ریبن کاٹ کر کی۔

اس موقع پر روشن آرا نے کہا کہ ارریہ شہر میں تفریح کے لیے اس طرح کی تفریحی پروگرامز ہوتے رہتے ہیں تاکہ لوگ چھٹی کے دنوں میں وقت نکال کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ لطف لے سکیں.

انہوں نے کہا کہ آج کے زمانے میں جہاں ساری چیزیں سوشل سائٹ پر موجود ہے مگر جو لطف یہاں براہ راست دیکھنے میں ہے اس کا کوئی متبادل نہیں۔

متلعقہ ویڈیو

سرکس کے مینجر بھوپیندر نے بتایا کہ آج سرکس چلانے میں کئی طرح کے مسائل درپیش ہیں، سرکس میں سب سے زیادہ اہم جانور ہوتے ہیں مگر اب جانوروں پر پابندی لگنے سے ہم لوگوں کے سرکس پر اثر پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکس میں زیادہ تر لوگ جانور کے فن کو دیکھنے آتے ہیں مگر زیادہ تعداد میں جانور نہ ہونے سے شائقین کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details