پشو پتی کمار پارسکے ساتھ پارٹی کے قومی نائب صدر اور ایل جے پی پارس گروپ کے ایکزیکٹیو صدر سورج بھان سنگھ اور ان کے بھائی نوادہ سے رکن پارلیمنٹ چندن سنگھ بھی یہاں پہنچے ۔ سبھی کا پٹنہ کے جے پرکاش نارائن ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا ۔
پشو پتی کمار پارس کے پٹنہ پہنچنے پر حامیوں کا شاندار استقبال
لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) کے قومی صدر چراغ پاسوان کے خلاف بغاوت کرکے لوک سبھا میں پارٹی کا لیڈر بنے بہار کے حاجی پور سے رکن پارلیمنٹ پشو پتی کمار پارس کے آج پٹنہ پہنچنے پر ان کے حامیوں نے کاشاندار استقبال کیا۔
پارس نے حامیوں کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ اداکیا ۔ یہ طاقت کا مظاہرہ مسٹر پارس کے بجائے سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر سنگھ کی وجہ سے دیکھنے کوملا ۔
ایئر پورٹ سے نکلنے کے بعد پارس اور سنگھ اپنے حامیوں کے ساتھ سیدھے ایل جے پی دفتر کیلئے روانہ ہوگئے ۔ اس دوران پارس حامیوں کو دیکھ کر مخالفت کرنے بجائے چراغ حامیوں نے پرسکون رہنا ہی بہتر سمجھا ۔ بعد میں چراغ حامیوں نے پارس کو ریاستی دفتر میں داخل ہوسے روکنے کا منصوبہ بنایا ۔اور راستہ روکنے کی کوشش کی جس میں دونوں طرف کے حامی آپس میں الجھ گئے ۔