ریاست بہار کے گیا ایم ایل سی انتخاب کے لیے تشہیری مہم آج شام کو ختم ہوگئی ہے۔ اس سے قبل انصاری مہا پنچایت کے کنوینر وسیم نیئر انصاری Convener of Ansari Maha Panchayat Wasim Nayyar Ansari نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ ان کی پنچایت نے ایم ایل سی انتخاب Gaya MLC selection میں امیدوار کمار ناگیندر کی حمایت کی ہے۔ کمار ناگیندر عظیم اتحاد 'آرجے ڈی' کے امیدوار ہیں۔ انصاری مہا پنچایت کنوینر وسیم نیئر کے مطابق ان کی پنچایت نے پارٹی یا اتحاد کی حمایت نہیں کی ہے بلکہ ایک اچھے امیدوار اور انکے انتخابی منشور پر یقین رکھتے ہوئے کمار ناگیندر کی حمایت کی ہے چونکہ انصاری مہا پنچایت کی مگدھ کمشنری میں اچھی پکڑ ہے لہذا ایسے میں اس حمایت کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔
پریس کانفرنس میں آرجے ڈی امیدوار کمار ناگیندر MLC Candidate Kumar Nagendra اور مخدوم پور حلقہ سے رکن اسمبلی ستیش کمار داس بھی موجود تھے، کمار ناگیندر نے کہا کہ انہوں نے گرام پنچایت کی مضبوطی کی بات کہی ہے اور اپنے انتخابی منشور میں کہا ہے کہ اگر وہ جیت درج کرتے ہیں تو جب تک سہ سطحی پنچایت نمائندگان حکومت ان کی تنخواہ بڑھاتی نہیں ہے اور ان کی عزت اور افسر شاہی سے آزاد نہیں کرتی ہے تب تک وہ اپنا معاوضہ نہیں لیں گے۔